راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی نگرانی میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ نے چینی کی مہنگی قیمت اورناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن میں29بوریاں ضبط کر لیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی وقاص صفدر سکندری نے صادق آباد کے علاقے میں ملک ٹریڈرز کے مالک کو سرکاری چینی مہنگی بیچنےپر گرفتار کر کے مقدمہ درج کرادیا ۔ ذخیرہ کی گئی 29بوری سرکاری چینی بھی ضبط کرلی گئی جسے سرکاری ریٹ پر نیلام کیا جائے گا ۔ بند کھنہ روڈ پر موجود ایک پرائیویٹ مارٹ کو بھی مہنگی چینی بیچنے پر سیل کردیا گیا۔