• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم فائنل میں آئے تو وزیر اعظم دیکھنے ضرور جائیں، فواد چوہدری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سے درخواست کی ہے کہ ٹیم فائنل میں پہنچے تو فائنل دیکھنے ضرور جائیں۔

پاکستان اورآسٹریلیا کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ سے متعلق بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ آج کا میچ 2 بڑی اور تگڑی ٹیموں کے درمیان ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان ٹیم جس شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے ایسی کارکردگی بہت کم رہی ہے،آج کا میچ جیت کر فائنل میں نیوزی لینڈ سےسیکیورٹی کا مسئلہ بھرپور طریقے سے حل کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کاکہنا تھا کہ آج کا میچ ضرور جیتیں گے، پوری قوم اپنی ٹیم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام کھلاڑیوں کے پاس سپراسٹار بننے کا موقع ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ 5 مختلف پلیئرز کو مین آف دی میچ کا اعزاز ملا ہے، اب دیکھتے ہیں چھٹے میچ میں کس کو یہ اعزاز حاصل ہوتا ہے۔

تازہ ترین