مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی مسلح افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم انڈیا کی جیلوں میں بے گناہ کشمیری رہنماؤں کو جھوٹے مقدمات رکھنے کے خلاف یورپی ممالک میں مقیم کشمیری 18ستمبر کو اقوام متحدہ انسانی حقوق ہیڈ کواٹرز جنیوا میں بہت بڑا مظاہرہ کریں گے۔
پیرس سے ایک بہت بڑا قافلہ بسوں کی شکل میں جموں کشمیر انٹر نیشنل پیس فورم یورپ چیئرمین معروف کشمیری رہنما زاہد اقبال ہاشمی کی قیادت میں شرکت کرے گا۔
قافلے میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہو گی، قافلہ جمرات 17 سمبر کو پیرس سے روانہ ہو گا۔