• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کمیونسٹ پارٹی کی تاریخی قرارداد منظور، صدر شی کا رتبہ ماؤ اور ڈینگ کے برابر ہوگیا

چینی کمیونسٹ پارٹی کی 100 سالہ تاریخ کے خلاصے پر مبنی تاریخی قرار داد منظور کرلی گئی۔

بیجنگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق قرارداد سے صدر شی جن پنگ کا سیاسی رتبہ ماؤزے تنگ اور ڈینگ زیاؤپنگ کے برابر ہوگیا۔ 

قرار داد میں پارٹی کی کارکردگی اور مستقبل کی راہ کا تعین کیا گیا ہے۔ قرار داد کو کمیونسٹ پارٹی کے پلینری اجلاس میں منظور کیا گیا۔

کمیونسٹ پارٹی کے قیام کے بعد سے یہ تیسری ایسی قرارداد ہے۔ پہلی قرار داد ماؤزے تنگ نے 1945 میں جبکہ دوسری ڈینگ زیاؤ پنگ نے1981 میں منظور کی تھی۔

تازہ ترین