• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور اور کراچی آلودہ ترین شہروں میں کون سے نمبر پر؟


ایئرکوالٹی انڈیکس میں دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور آج پہلے اور کراچی نویں نمبر پر موجود رہا۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کی فہرست کے مطابق لاہور کی فضا انتہائی آلودہ ہے جہاں پر ٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 364 تک جا پہنچی۔

کراچی کی آلودہ فضا میں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد159 ریکارڈ کی گئی۔

دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دہلی دوسرے نمبر پر موجود ہے، جہاں پرٹیکیولیٹ میٹرز کی تعداد 265 ریکارڈ کی گئی۔

تیسرے نمبر پر پولینڈ کا شہر کراکو ہے جس کی فضا میں آلودگی پرٹیکیولیٹ کیٹرز کی تعداد 176 ریکارڈ کی گئی۔

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے، 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتاہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، جس کے بعد پنجاب کے کئی شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد سے تجاوز کر گئی۔

تازہ ترین