اسلام آباد (حنیف خالد) چینی کے بعد آٹے کا سنگین بحران بھی جنم لینے لگا آئندہ پیر سے اوپن مارکیٹ میں بیس کلو آٹے تھیلے کی شدید قلت کا خدشہ ہے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد‘ راولپنڈی ڈویژن کی 200سے زائد فلور ملوں نے جمعرات کو اپنے ہنگامی اجلاس میں حکومت کو انتباہ کیا ہے کہ وہ 74سالہ تاریخ کی طرح اسلام آباد‘ اٹک‘ راولپنڈی‘ چکوال‘ جہلم کے فلور ملز مالکان کو جہلم‘ راولپنڈی اور اسلام آباد کے آئی جے پی سرکاری گوداموں سے1950روپے فی چالیس کلو گرام گندم کی فراہمی کا بندوبست کر لیں۔
راولپنڈی ڈویژن اور وفاقی دارالحکومت کی فلور ملوں کے مالکان نے محکمہ خوراک کے اس آرڈر کو مسترد کر دیا ہے کہ ڈیفیسٹ DEFICIT علاقے جہاں گندم پیدا نہیں ہوتی پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون کے سابق وائس چیئرمین شیخ کاشف شبیر نے جنگ کو بتایا کہ ہم نے جمعرات کو ہنگامی اجلاس کر کے محکمہ خوراک کو بتا دیا ہے کہ راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع اور اسلام آباد کی فلور ملیں بہاولپور کے سرکاری گوداموں سے سرکاری گندم اٹھا کر نہیں لا سکتیں کیونکہ وہاں سے فی بوری خرچہ راولپنڈی اسلام آباد پہنچنے پر تین سو روپے اضافی ہو گا۔
ہم تین سو روپیہ اضافی خرچہ کر کے سرکاری بیس کلو تھیلے 70اور 30کے تناسب سے تیار نہیں کریں گے۔