• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کیلئے حکومت نے اربوں کا فنڈ فراہم کر دیا، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے شہر اولیاءکے ترقیاتی منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں تاکہ انفراسٹرکچر بہتر کرکے عوام کو ریلیف دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ قومی تعمیر نو کے محکموں کو رواں مالی سال کے اندر تمام منصوبوں کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلعی ترقیاتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان اور تمام ترقیاتی محکوموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس خطے کی ترقی کے منصوبوں پر ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور انکے ٹائم فریم کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کرچکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ تمام ترقیاتی سکیموں میں معیار اور شفافیت یقینی بناکر حکومت کے وژن پر عملدرآمد کرے گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ اراکین اسمبلی کے فنڈز سے جاری منصوبوں کو ترجیح بناکر کام کی رفتار تیز کی جائے۔عامر کریم خاں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے بیوٹیفکیشن پلان پر بھی تیزی سے کام مکمل کیا جائے اور چوکوں پر یادگاروں کی تعمیر پر بھی تیزی سے پیش رفت کی جائے۔قبل ازیں تمام محکموں کے سربراہان نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفننگ بھی دی۔
تازہ ترین