• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ 4 سے 5 ماہ میں بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے، سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ آئندہ 4سے 5ماہ میں سندھ میں بلدیاتی انتخابات ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے جمعہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں فرنیچر لیونگ ایکسپو کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ سردی کے دنوں میں لوڈ شیدنگ ہورہی ہے اور گیس کراچی جیسے شہر میں بھی نایاب ہوگئی ہے۔آئی ایم ایف کے ساتھ حکومت کا کیا معاہدہ ہوا ہے آفیشل طور پر نہیں بتایا گیا ہے۔ البتہ یہ خوشخبری ضرور وزیر خزانہ نے دی ہے کہ ہم بجلی اور گیس کے نرخوں میں اضافہ آئی ایم ایف کی ایما پر کررہے ہیں ۔

تازہ ترین