اسلام آباد(آئی ا ین پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اوربلاول بھٹو کی پریس کانفرنس میں ڈر اورخوف کرپشن زدہ چہروں سے عیاں تھی جمعہ کواپنے ایک بیان میں شہباز گل نے کہا کہ متحدہ اپوزیشن متحد ہو کر کرپشن بچانے کیلئے کوشاں ہے،مولانا کی برائے نام جمہوریت کرسی اور پیسے لینے دینے تک ہی محدود ہے۔آصف علی زرداری کی پوری سیاست مال لگاؤ اورمال کماؤ تک محدود ہے،بلاول کرپشن، دھوکہ دہی کی میراث پر بیٹھ کر جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں۔