واشنگٹن(جنگ نیوز)امریکا اور چین کے صدور پیر(15نومبر ) کو ورچوئل ملاقات کرینگے، برطانوی میڈیا کے مطابق دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں ہیومن رائٹس،فوجی سرگرمیوں اور تجارتی تنائو پر بات کی جائے گی،حکام نے کہا کہ ہم امریکا اور چین کے گالف گیم جیسے مقابلے کو بھی مد نظر رکھیں گے،سینئر انتظامی حکام نے کہا کہ اس ملاقات سے متعلق مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکی،تاہم دونوں جانب سے یہ طے پایا ہے کہ سال ختم ہونے سے پہلے ایک ملاقات کی جائے گی۔