• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی آٹا قیمتیں:استحکام کیلئے جنگی بنیاد پر کام جاری، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ آٹا اور چینی سمیت تمام اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں استحکام رکھنے کے لئے جنگی بنیادوں پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قمر زمان قیصرانی اور اسسٹنٹ کمشنرز بھی شریک تھے۔اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور نئے ریٹ جاری کئے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے بھرپور اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ضلعی انتظامیہ نے چینی کی خوردبرد روکنے کے لیے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن کیا ہے اور لاکھوں روپے کی چینی پکڑی ہے جس سے ذخیرہ اندوزوں کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے۔عامر کریم خاں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کرانے کیلئے بھرپور اقدامات کرے اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرے۔اس موقع پر تاجر برادری کے نمائندگان کی مشاورت سے نئے سرکاری نرخ بھی مقرر کئے گئے۔
تازہ ترین