• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فش ہاربر کے قریب فیکٹری کی آگ 2 گھنٹے بعد بجھا دی گئی


کراچی میں فش ہاربر کے قریب پیکنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر تقریباً 2 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا، فیکٹری میں کولنگ کا عمل جاری ہے۔

فش ہاربر کے قریب پیکنگ فیکٹری میں صبح سویرے اچانک آگ بھڑک اٹھی، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کےعمل میں کے پی ٹی کے 3 فائر ٹینڈر نے حصہ لیا۔

آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے بھی جائے وقوعہ پہنچ گئے، فیکٹری میں کسی بھی شخص کی موجودگی کی اطلاع نہیں ملی۔

آگ فیکٹری کی دوسری منزل پر لگی تھی جس پر تقریباً دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

تازہ ترین