• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: شراب پی کر نوجوانوں کی کالج کے اساتذہ سے بدتمیزی


اسلام آباد کے ایف الیون تھری کالج میں شراب پی کر کالج میں طلبہ اور اساتذہ کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔

شراب پی کر ایف الیون تھری کالج میں داخل ہونے کا معاملہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں زیر سماعت آیا، جس پر عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔

ملزمان فائز جاوید، فیضان مرزا، حارث امتیاز اور فصل خان کو ڈیوٹی جج جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

عدالت سے بخشی خانے لےجاتے وقت ویڈیو بنانے پر ملزمان اور اس کے ساتھیوں نے صحافیوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی کوشش کی۔

عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ملزمان کے خلاف اسکول کے پرنسپل نے گزشتہ روز تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج کروایا تھا۔

تازہ ترین