• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبہ میں تربیت دیں گے، صوبائی وزیر عاطف خان


پشاور میں یوتھ ڈیجیٹل سمٹ 2021 سے خطاب میں صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی عاطف خان نے کہا کہ نوجوانوں کو روزگار کے آسان اور تیز مواقع ڈیجیٹل صنعت کی ترقی سے ممکن ہیں، اگلے دو سال میں 8 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبہ میں تربیت دیں گے۔

ڈیجیٹل یوتھ سمٹ 2021 دوسرے روز بھی جاری ہے، جہاں سمٹ میں ڈیجٹیل مارکیٹنگ، ای کامرس سمیت مختلف شعبوں سے متعلق 12 اسٹالز لگائے گئے ہیں۔

سمٹ میں بین الاقومی ماہرین شرکت کر رہے ہیں اور شرکاء کو آئی ٹی سے متعلق ہرقسم کی معلومات فراہم کررہے ہیں۔

صوبائی وزیر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عاطف خان نے سمٹ سے خطاب میں کہا کہ صوبائی حکومت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی تربیت پر کام کر رہی ہے، اگلے دو سال میں 8 ارب روپے کی لاگت سے ایک لاکھ نوجوانوں کو آئی ٹی شعبہ میں تربیت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے آئی ٹی شعبے میں قومی اور بین الاقوامی سطح کے سرمایہ کاروں کے لیے کثیر مواقع موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی شعبے کی ترقی سے صوبے کی ڈیجیٹل اکانومی کو فروغ ملے گا۔

سمٹ سے خطاب میں صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ صوبے میں ڈیجیٹل اور پیپر لیس گورننس متعارف کروا رہے ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے شفافیت یقینی ہوجائے گی۔

کامران بنگش نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے نوجوانوں میں آئی ٹی شعبے میں بڑھنے کا ٹیلنٹ موجود ہے گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ نوجوان ڈیجیٹل مہارت حاصل کرنے کے بعد اپنے روزگار کے قابل ہوسکیں گے۔

تازہ ترین