• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی دہلی، فضائی آلودگی، سپریم کورٹ نے لاک ڈاؤن کی تجویز دے دی

نئی دہلی (اے ایف پی /جنگ نیوز )بھارت میں بدترین اسموگ اور فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے حکومت نے اقدامات کے تحت ایک ہفتے کیلئے اسکول بند جبکہ ملازمین کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کی ہے ۔بھارتی حکومت اس کا ملبہ کسانوں پر ڈالتے ہوئے کہہ رہی ہے کہ فصلوں کی باقیات جلانے سے ایسی صورتحال پیدا ہوئی ۔ادھر سپریم کورٹ نے دو روزہ لاک ڈائون لگانے کی تجویز دی ہے۔ تفصیلات کےمطابق نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے سموگ کی وجہ سے ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا حکم دیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ہفتے کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجروال نے بتایا کہ پیر سے بچوں کےا سکول ایک ہفتے کے لیے بند کیے جا رہے ہیں تاکہ بچے آلودہ فضا میں سانس نہ لیں۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں آلودگی کی سطح ایئر کوالٹی انڈیکس پر پانچ سو کے سکیل پر 437 تھی۔نئی دہلی کے وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ اتوار سے چار دن کے لیے کسی بھی تعمیراتی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تازہ ترین