• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکار پور: تھانے پر ڈاکوؤں کا حملہ، SHO اور 2 اہلکار زخمی


سندھ کے شہر شکار پور میں واقع گڑھی تیغو تھانے پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

زخمی اہلکاروں کو سکھر کے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ صبح 5 بجے کیا گیا، حملے میں ایس ایچ او گڑھی تیغو تھانہ رافع پٹھان اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

حملے کے بعد حملہ آور ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی تنویر احمد تنیو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوع پر پہنچ گئے۔

پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے گڑھی تیغو میں ڈاکوؤں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین