• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی اسٹیڈیم میں آفریدی کا کرکٹ شائقین کیلئے پیغام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کا فائنل میچ دیکھتے ہوئے کہا کہ میں یہاں کرکٹ کو سپورٹ کرنے آیا ہوں، پر امید تھا کہ پاکستان آج فائنل کھیلے گا۔

شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں  کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے لیے نیک خواہشات ہیں، بہترین ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتے گی۔

سابق کپتان پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ شاندار ٹورنامنٹ ہے، ٹورنامنٹ سے پوری دنیا میں فینز لطف اندوز ہوئے۔

اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل دیکھنے کے لیے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں سابق ٹیسٹ کرکٹر شعیب اختر بھی موجود تھے۔

شعیب اختر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کا فائنل میچ دیکھنے کی ویڈیو بھی شیئر کی۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے فائنل میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ  کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تازہ ترین