• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاربن پر امریکہ،چین ڈیکلریشن بڑی کامیابی ہے، عائشہ خان

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) گلاسگو کیCOP 26میں شامل سول سوسائٹی کولیشن فار کلائمیٹ چینج پاکستان کی چیف ایگزیکٹو عائشہ خان نے امریکہ اور چین جو دنیا میں کاربن پیدا کرنے والے دو بڑے ملک ہیں، کی طرف سے عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس گلاسگو کےمشترکہ ڈیکلریشن کو کانفرنس کی ایک بڑی کامیابی قرار دیا ہے جس میں ان دونوں ممالک نے پیرس معاہدے کے مطابق دنیا کے درجہ حرارت کو1.5ملین تک محدود رکھنے کے لیے مل جل کر ٹھوس اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عائشہ خان نے کہا کہ اگرچہ پاکستان کم کاربن پیدا کرنے والے ممالک میں شامل ہے لیکن اس پر گلوبل وارننگ کے نہایت گہرے اور منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلہ میں پاکستان کو بین الاقوامی امداد ملنے کے متعلق بتایا کہ پاکستان ماحولیات کو بہتر بنانے اور آلودگی کم کرنے کے لیے کام کررہا ہے۔ اس سلسلہ میں35فیصد پراجیکٹس مشروط جب کہ15فیصد غیر مشروط ہیں، پاکستان غیر مشروط پر کام کررہا ہے جب کہ دیگر مشروط پراجیکٹس پر اسے مدد کی ضرورت ہے تاکہ ہم دوبارہ استعمال کی انرجی کی طرف جاسکیں۔ ورلڈ بینک نے بھی اس سلسلہ میں بعض شعبوں میں مدد کا اعلان کیا ہے۔ 
تازہ ترین