• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی پانچ دس نہیں 43 روپے سستی ہوگئی، میڈیا خاموش، سازشیں کررہا ہے، فواد، شہباز گل

اسلام آباد(اے پی پی)معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت 43 روپے کلو کم ہو چکی ہے لیکن کوئی خبر آپکو نظر نہیں آئے گی۔

شہباز گل نے اپنے بیان میں کہا کہ میڈیا کو اپنے روئیے پر نظرثانی کرنی ہو گی-میڈیا کے مخصوص حصے جو کچھ تحریک انصاف کی حکومت کے ساتھ کر رہے ہیں اس کا خمیازہ ملک کو بھگتنا پڑنا ہے‘ رات دن منفی پراپیگنڈہ اور منفی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔

ادھروزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت میں پانچ نہیں، دس نہیں 43 روپے تک کمی آگئی ہے لیکن مجال ہے میڈیا پر یہ خبر بھی آجائے۔ 

دراصل ہمارا میڈیا چوبیس گھنٹے صرف سازشوں اور غیر مستحکم ہونے کی نوید پر ہی چلتا ہے۔ اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ منفی میڈیا کا فیک نیوز کے ساتھ ربط ملک کیلئے انتہائی خطرناک ہے اسی لئے نئے قوانین ضروری ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ چھیالیس ارب کا جرمانہ شوگر ملز پر مسابقتی کمیشن نے کیا ہے اور شوگر ملز والے حکم امتناعی لے کر بیٹھے ہیں، اب عدالتوں سے گزارش ہے کہ ان مقدمات پر جلد فیصلے کریں۔

تازہ ترین