• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے، شاہد خاقان


مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ سابق چیف جج رانا شمیم نے بغیرکسی دباؤ کے حلفیہ بیان جاری کیا ہے، نوازشریف کونااہل کرکے سیاست سے علیحدہ کردیا گیا، ثاقب نثار،رانا شمیم سمیت تین افراد کو حقیقت کا علم ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کےعوام کوبھی سچ پتہ چلنا چاہیے، الیکشن کے عمل میں مداخلت ہوتوکیا ہم پوچھنے کا حق نہیں رکھتے؟ اگر ملک کا چیف جسٹس ملوث ہو تو انصاف کہاں سے ملے گا؟ دعا ہے کہ ثاقب نثار ملوث نہ ہو، ملک کےنظام میں غیرآئینی مداخلت ہے، ثاقب نثارنے اسپتالوں کے دورے کیے،ڈیم بنانے کی کوشش کی۔

ان کاکہنا تھا کہ ہمیں رانا شمیم کے بیان پریقین کرنا پڑے گا، جب اس قسم کے الیکشن ہونگے توایسی ہی اسمبلیاں ملیں گی، سامنے آگیا ہے کہ عدلیہ کمپرومائزہوئی ہے، یہ بیان لندن میں ایک اوتھ کمشنرکے سامنےدیا، جو2018 میں ہوا وہ سب کے سامنے آرہا ہے۔

بیان میں کہا گیاجولائی 2018 ء میں رانا شمیم چیف جج گلگت بلتستان تھے، جوبیان دیا گیا وہ پاکستان کے عوام کے سامنے ہے،رانا شمیم جھوٹ بول رہےہیں توانہیں بدترین سزا دی جائے ۔

فیصلوں میں لکھا گیا کہ نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں، کس نے ثاقب نثار کو اختیار دیا کہ وہ عدالتی معاملات اور الیکشن میں مداخلت کریں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ رانا شمیم کے انکشافات کا معاملہ پارلیمنٹ میں لے کرجائیں گے، قانونی کارروائی کے لیے بھی مشاورت کریں گے، عدالت اس معاملے کا ازخودنوٹس لے، عدلیہ کے کنڈکٹ پرانگلی اٹھائی جارہی ہے۔

تازہ ترین