• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ افراد اور سیاست دانوں میں فرق ہوتا ہے، اعجاز چوہدری


پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد اور سیاست دانوں میں فرق ہوتا ہے۔ جن کے بارے میں عدالتوں نے فیصلے کیے ہیں انھیں عدالت نے جھوٹا اور بد دیانت قرار دیا۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ عدالتوں نے نواز شریف کو کرپشن پر 10 سال قید کی سزا دی۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ رانا شمیم کو سابق وزیر اعظم نے گلگت بلتستان کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ 17 نومبر کو مجرم باپ کی مجرم بیٹی کا مقدمہ ہائی کورٹ میں شروع ہونا ہے، جب 17 نومبر کو کیس لگ گیا تو یہ بیان حلفی آگیا۔

تازہ ترین