• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں لیڈی ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتار



کراچی کے علاقے فریئر میں لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ خاتون ڈاکٹر کی نامزد ملزم یاسر شاہ سے مشترکہ دوست زوار نامی شخص کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔

14 نومبر کو ملزم یاسر شاہ اپنی گاڑی میں متاثرہ خاتون کو گھر سے لیا اور اپنی رہائش گاہ لے آیا، جہاں اس نے مبینہ طور پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا تاہم اس دوران خاتون کو متعدد چوٹیں بھی آئیں، جس کے بعد ملزم نے اسے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون ڈاکٹر کو جناح اسپتال میں میڈیکل ٹیسٹ کے لئے بھیج دیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد تفتیش کو آگے بڑھایا جائے گا۔

تازہ ترین