چین اور اسرائیل کے صدور کے درمیان پہلی مرتبہ ٹیلیفونک پر رابطہ ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور اسحاق ہرتزوگ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جو دونوں ممالک کے صدور کے درمیان پہلا رابطہ کہا جارہا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق دوران گفتگو اسرائیلی صدر نے ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ اٹھایا ہے۔
رپورٹ کے مطابق چین اور اسرائیل نے 1992 میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے، یوں دونوں ممالک میں سفارتی تعلقات کے آغاز کے 30 سال مکمل ہوگئے ہیں۔