• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیجی ممالک اور ایران میں تناؤ کم کرنے کی کوششیں

اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان۔ فوٹو: فائل
اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان۔ فوٹو: فائل

خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان تناؤ کم کرنے کی کوششیں جاری ہے۔

ایرانی حکام نے غیر ملکی خبر ایجنسی کو بتایا ہے کہ متحدہ عرب امارات کا اعلیٰ سطح کا وفد جلد ایران کا دورہ کرے گا۔

اماراتی وفد کے دورہ ایران کی خلیجی حکام کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی ہے۔

تاہم اماراتی وفد کی قیادت اماراتی قومی سلامتی مشیر شیخ تہنون بن زاید النہیان کے کرنے کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی نہ ہی اماراتی وفد کے دورہ ایران سے متعلق مزید تفصیلات بتائی گئیں۔

پیر کو اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور گرگاش نے ایران سے تناؤ کم کرنے کے اقدامات کرنے کا بتایا تھا۔

تازہ ترین