پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے شہر جہلم کی تحصیل دینہ کے نواحی گاؤں میں لڑکی کو 7 ملزمان نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ 7 ملزمان نے بیٹی کو ڈیرے پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزمان زیادتی کے دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کے الزام میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔
لڑکی سے زیادتی کے واقعے کی آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی۔