• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے رہیں گے، احسن بھون

صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے جرنلسٹس قومی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا، صحافی، سول سوسائٹی ہمیشہ جمہوری قوتوں کو مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی نے کہا کہ صحافی پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے، چارٹر آف میڈیا فریڈم کو تمام سیاسی جماعتیں سپورٹ کریں۔

کنونشن سے خطاب میں پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار کا کہنا تھا کہ ملک کی آزادی اور جمہوریت کا وجود آزادی اظہار رائے سے مشروط ہے، ملک میں سوچ اور فکر کی راہیں مسدود کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

صحافی رہنما افضل بٹ نے کہا کہ میڈیا پر سنسر شپ اور صحافیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کے خلاف لانگ مارچ کیا جائے گا، جس میں پورے ملک کے صحافی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی کے لوگ شریک ہوں گے۔

قومی خبریں سے مزید