• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور بنگلادیش کا پہلا T20 کل، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم


پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کل ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔

ٹیموں کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں، جبکہ میچ کے لیے پاکستان نے 12 رکنی ٹیم کا بھی اعلان کردیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی کے عالمی میلے کے اختتام کے بعد اب پاکستان کی ٹیم بنگلادیش کے میدانوں پر ہے جہاں تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز میں دونوں ٹیمیں کل مدمقابل آرہی ہیں۔

میگا ایونٹ میں تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، گروپ کے تمام میچز جیتے، لیکن بدقسمتی میں سیمی فائنل میں شکست ہوئی تھی۔

ایونٹ میں بنگلادیش کی ٹیم اپنے گروپ میں تمام 5 میچز ہار گئی لیکن وہ پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے لیے بے تاب ہیں۔ 

سیریز کے لیے دونوں ٹیموں نے اپنی اپنی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم پُرعزم ہیں کہ سیریز میں اچھا کھیلیں گے اور اچھے نتائج کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب بنگلادیش کی ٹیم تجربہ کار بیٹرز شکیب الحسن، تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی خدمات سے محروم ہے۔

اب دیکھنا ہوگا کہ اُن کے نوجوان کھلاڑی کس طرح سے ان فارم پاکستان کا مقابلہ کرتے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔

تازہ ترین