• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشنگ سیزن کے باوجود لاہور میں مقامی چینی نہ ملنے کی شکایت

لاہور(نمائندہ جنگ) کرشنگ سیزن کے باوجود لاہور میں مقامی چینی نہ ملنے کی شکایات سامنے آئی ہیں۔بتایا گیا ہے کہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شوگر ملیں چالو ہوئے چار دن گز ر چکے ہیں لیکن چینی کی قلت برقرار ہے جس کی وجہ سے چینی دو الگ الگ نرخوں پر فروخت ہو رہی ہے، مقامی چینی پرچون میں 120روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ، دوسری جانب برآمدی چینی کی قیمت 90روپے کلوہے جو باریک اور اس میں مٹھاس کم ہے جبکہ سلفر کی مقدار زیادہ ہونے کے باعث صارفین استعمال سے گریز کر تے ہیں۔

تازہ ترین