• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکی تیاریاں شروع

پشاور( کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس پشاور نے انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراءکا فیصلہ کرتے ہوئے اس سلسلہ میں چیف کیپٹل پولیس آفیسر پشاور کو ایک مراسلہ بھی ارسال کردیا ہے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف ٹریفک وارڈن پولیس پشاور صادق بلوچ کی جانب سے سی سی پی او کو بھیجے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جنیوا کنونشن1949اور 1968کے مطابق ہر ملک کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ ایک سال کےلئے جاری کرے کراچی،لاہور اور اسلام آبادمیں یہ اختیار ڈپٹی کمشنر کے پاس ہوتے ہےں جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں 1980میں چیف سیکرٹری کی جانب سے یہ اختیارات آٹو موبائل ایسوسی ایشن آف پاکستان کو دیئے گئے ہیں جن کی جانب سے پرمٹ کے حصول کےلئے 2000روپے چارج کئے جاتے ہیں تاہم اس کی اصل رقم 700روپے ہیں درخواست میں لکھا گیا ہے کہ پشاور ٹریفک پولیس کو قانونی مینڈیٹ حاصل ہے کہ وہ انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرے لہذا سی سی پی او سے استدعاءہے کہ عوام کے بہترین مفاد میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کےلئے اجازت فراہم کی جائے جس کےلئے پراونشل پولیس آفیسر اجازت نامہ درکار ہے۔
تازہ ترین