• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صہیونی مجرم حزب اللّٰہ کو نقصان پہنچانے کیلئے بہت معمولی ہیں: خامنہ ای

آیت اللّٰہ خامنہ ای-- فائل فوٹو
آیت اللّٰہ خامنہ ای-- فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی مجرم جان لیں کہ وہ حزب اللّٰہ کو کوئی بڑا نقصان پہنچانے کے لیے بہت ہی معمولی ہیں۔

اپنے بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے حکمراں دہشت گرد گروہ نے غزہ میں جاری مجرمانہ جنگ سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ خطے کی تمام مزاحمتی قوتیں شانہ بشانہ کھڑی ہیں اور حزب اللّٰہ کی حمایت کرتی ہیں، خطے کی تقدیر کا تعین مزاحمتی قوتوں کے ذریعے کیا جائے گا، حزب اللّٰہ سب سے آگے ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ خدا کے فضل سے لبنان حملہ آور، شریر اور بدنام دشمن کو اپنے اعمال پر نادم کرے گا، تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ لبنان کے لوگوں اور حزب اللّٰہ کے ساتھ کھڑے ہوں اور مدد کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید