ایرانی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی خیریت سے ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی کے مطابق جنرل قانی بیروت حملے میں محفوظ رہے۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سربراہ سید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں کیے گئے فضائی حملے میں شہید کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے جبکہ حزب اللّٰہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ سے گزشتہ شام سے رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما علی کرکی کے بھی فضائی حملے میں مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل نے گزشتہ روز بیروت میں بنکر بسٹر میزائل حملہ کیا تھا جس کا ہدف حسن نصر اللّٰہ تھے۔
علاوہ ازیں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آیت اللّٰہ خامنہ ای کو سخت حفاظتی اقدامات کے ساتھ محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔