• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ستمبر میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو ویکسین دی گئی

---- فائل فوٹو
---- فائل فوٹو

رواں ماہ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو ویکسین دی گئی۔

ای او سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام کے تحت اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کا جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کی قیادت وزیرِ اعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق نے کی۔

ای او سی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیو کیسز سامنے آ رہے ہیں اور وائرس 60 سے زائد اضلاع میں موجود ہے۔

ترجمان ای او سی کے مطابق اجلاس کا مقصد مہم کے نتائج کا تجزیہ اور کامیابیوں و چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لینا تھا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ اجلاس میں ای او سی کے کوآرڈینیٹرز نے ملک بھر کے 116 اضلاع میں مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

صحت سے مزید