• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی‘ طلباء تنظیموں کا احتجاج‘ دھرنا جاری

کوئٹہ(نمائندہ جنگ)بلوچستان یونیورسٹی کے طلبا سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کے لاپتہ ہونے کیخلاف طلباء تنظیموں نے جمعہ کو بھی یونیورسٹی کے داخلی دروازے پر دھرنا جاری رکھتے ہوئے جامعہ بلوچستان کے امتحانات ، اکیڈمک ، نان اکیڈمک سمیت تمام سرگرمیوں کا بائیکاٹ کیا ،اس موقع پر بی ایس او کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات بالاچ قادر نے بتایا کہ حکومتی پیشرفت نہ ہوئی تو احتجاج کو وسعت دینگے،طلباء تنظیمیں اور دیگر طلباء یکم نومبر کو بلوچستان یونیورسٹی کے ہاسٹل سے لاپتہ ہونے والے سہیل بلوچ اور فصیح بلوچ کی بازیابی کیلئے جامعہ بلوچستان کے داخلی دروازے پر دو ہفتوں سے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں شدید سردی میں دھرنے پر بیٹھے طلباء کا مطالبہ ہے کہ ہمارے ساتھیوں کو بحفاظت بازیاب کرایا جائے ، حکومت اور یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر دھرنا ، امتحانات ، اکیڈمک اور نان اکیڈمک سرگرمیوں کا بائیکاٹ جاری ہے ۔

تازہ ترین