• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی تابکاری مواد چین منتقلی کا بھارتی پروپیگنڈہ مسترد


اسلام آباد (نمائندہ جنگ )پاکستان نے ممکنہ تابکاری مواد ضبط کرنے کا بھارتی میڈیا کا دعویٰ مسترد کر دیا۔ ہفتہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخارنے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی میڈیا نے شنگھائی جانے والے تجارتی جہاز پر لدے کنٹینرز پر تابکاری مواد ہونے کی غلط خبر دی۔ 

کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام نے بتایا کہ خالی کنٹینرز چین کو واپس کیے جا رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز چین سے کراچی تک ایندھن کی نقل و حمل کیلئے استعمال کیے جاتے تھے اور خالی کنٹینرز آئی اے ای اے کے حفاظتی اور احتیاطی انتظامات کے مطابق منتقل کئے گئے ہیں۔ 

ترجمان نے کہا کہ کنٹینرز خالی تھے اورکنٹینرز خالی تھے اورکارگو کو شیپنگ کی دستاویزات میں بجاطورپر اسے ʼʼغیرخطرناک وغیرمضرʼʼ قراردیا گیاتھا۔ ممکنہ تابکار مواد کی ضبطی سے متعلق بھارتی میڈیا کی خبر بے بنیاد اور مضحکہ خیز تھی۔ رپورٹ بھارتی میڈیا کی پاکستان کو بدنام کرنے اور عالمی برادری کو گمراہ کرنے کی روایتی چال بازی ہے۔ 

دفترخارجہ کے ترجمان عاصم افتخار کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے کراچی کی بندرگاہ سے شنگھائی جانے والے کمرشل شیپنگ کنٹینرز سے بھارت کے مندرہ بندرگاہ پر بھارتی پورٹ حکام کی جانب سے ممکنہ تابکارمواد کی ضبطگی کے بارے میں بھارتی میڈیا کی رپورٹس کونوٹ کیاہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ اس حوالہ سے کراچی نیوکلیئر پاور پلانٹ کے حکام نے مطلع کیا ہے کہ یہ چین واپس کئے جانیوالے وہ خالی کنٹینرز تھے جسے پہلے کے ٹو اورکے تھری نیوکلیئرپاورپلانٹس کیلئے ایندھن کی فراہمی کیلئے استعمال میں لایا گیاتھا ۔

تازہ ترین