پیانگ یانگ ( نیوز ڈیسک) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے چین کی سرحد کے قریب تعمیر کیے جانے والے نئے شہر کا دورہ کیا۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ایک ماہ سے جاری تیاریوں کے دوران شمالی الپائن ٹاؤن سمجیون کو ایک بڑے اقتصادی مرکز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ شہر تعمیر کے تیسرے اور آخری مرحلے میں ہے،جس کا کم جونگ ان نے معاینہ کیا۔ بین الاقوامی پابندیوں اور کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ہونے والی تاخیر کے باعث اسے رواں سال کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔