تائیوان کی وزارتِ دفاع نے دعوٰی کیا کہ چین کے جوہری صلاحیت کے حامل دو ایچ 6 بمباروں طیاروں نے جنوبی تائیوان کے اوپر پرواز کی ہے۔
اس کا کہنا تھا کہ یہ طیارے چین کے ان 9 طیاروں کا حصہ تھے جنہوں نے تائیوان کی فضائی حدود میں پرواز کی۔
تائیوان کی وزارت دفاع کے مطابق ایچ 6 بمباروں طیاروں نے تائیوان اور فلپائن کے درمیان موجود باشی چینل کے اوپر پرواز کی اور واپس چلے گئے جبکہ دیگر طیاروں نے تائیوان کے زیر انتظام جزائر کے اوپر پروازیں کیں۔