• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار بلند کیا، پرویز الٰہی

لاہور(نمائندہ جنگ)اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغاسے اوکاڑہ کی معروف سیاسی شخصیت سابق ایم این اے سید گلزار سبطین مرحوم کے بڑے بھائی سید گلزار حسنین اور بیٹے سید سلیمان حسنین نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری آزاد عدلیہ کے فیصلوں نے دنیا میں پاکستان کا وقار ہمیشہ بلند کیا ہے، خودمختار ادارے ہی جمہوریت کی ضمانت ہوتے ہیں، معاشرے میں امن و امان اور ترقی کیلئے معاشی خوشحالی بہت ضروری ہے۔

تازہ ترین