اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان مسلم لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف معاملہ کو الجھا رہے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ حل کی طرف آئیں۔توقعات کے برعکس انہوں نے اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینا تو کجا کسی ایک سوال کا ذکر تک نہیں کیا ، قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آئوٹ کے بعد پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سوالوں کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے پانامہ لیکس کے حوالے سے جو سات سوال وزیراعظم کو کافی دن پہلے پیش کئے تھے انہیں ان کا جواب دینا چاہئے تھا، خیال تھا کہ وہ کچھ نہ کچھ سوالوں کے جواب تو دیں گے لیکن توقعات کے برعکس انہوں نے اپوزیشن کے سوالات کا جواب دینا تو کجا کسی ایک سوال کا ذکر تک نہیں کیا جس کے باعث اپوزیشن نے باہمی مشورہ سے اجلاس سے واک آئوٹ کا فیصلہ کیا اور منگل کو متحدہ اپوزیشن اس صورتحال پر غور کرے گی اور آئندہ متفقہ لائحہ عمل طے کرے گی۔