• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسموگ: لاہور میں دفاتر، تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ


لاہور سمیت پنجاب کے متعدد شہر مسلسل اسموگ کی لپیٹ میں ہیں، فضائی آلودگی کی وجہ سے شہری پریشان ہیں۔

فضائی آلودگی اور اسموگ سے نمٹنے کے لیے حکومت نے لاہور میں دفاتر اور تعلیمی ادارے ہفتے میں 2 دن بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے وسطی علاقے آج بھی شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، دنیا کے بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور آج دوسرے نمبر پر ہے۔

حکومتِ پنجاب نے بڑھتے ہوئے اسموگ اور فضائی آلودگی کے پیشِ نظر لاہور میں نجی و سرکاری دفاتر، کالجز، اسکولز اور اکیڈیمیز ہفتے اور پیر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور شہر میں نجی و سرکاری دفاتر، کالجز، اسکولز اور اکیڈیمیز ہفتے اور پیر کو بند رکھنے کے فیصلے کا اطلاق 27 نومبر 2021ء سے 15جنوری 2022ء تک ہو گا۔

تازہ ترین