• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ: آلودگی جانچنے والے سسٹم کی مرمت نہ ہو سکی


بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ماحولیاتی آلودگی جانچنے والے مانیٹرنگ سسٹم کی مرمت اب تک نہ ہو سکی۔

6 سال سے سسٹم غیر فعال ہونے کی وجہ سے ادارۂ تحفظ ماحولیات کو شہر میں آلودگی کی مانیٹرنگ میں مسائل کا سامنا ہے۔

وادیٔ کوئٹہ میں مینول طریقے سے فضائی آلودگی کو جانچنے کے لیے فلٹرز بھی ختم ہو گئے ہیں۔

محکمۂ تحفظِ ماحولیات کے حکام کے مطابق مانیٹرنگ سسٹم 2007ء میں نصب کیا گیا تھا۔

محکمۂ تحفظِ ماحولیات کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے فضائی آلودگی، فضاء میں موجود مختلف مہلک گیسز کی موجودگی، ہوا میں نمی کا تناسب، گرد اور دھول کی صورتِ حال کا جائزہ، ہوا کا رُخ، درجۂ حرارت سمیت دیگر ماحولیاتی تحفظ سے متعلق امور کو جانچا جاتا ہے، تاہم یہ سسٹم 2015ء سے اب تک بند ہے۔

حکام کے مطابق سسٹم کی بحالی کے لیے فنڈز کی منظوری ہو گئی ہے، جلد مشین کی مرمت اور بحالی کا کام کیا جائے گا۔

تازہ ترین