• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی اور PSL فرنچائزز کے درمیان مشاورت

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ایڈیشن 7 کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ اور فرنچائزز کے درمیان ڈرافٹ اور لیگ کے شیڈول پر مشاورت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈرافٹ اور شیڈول کی مجوزہ تاریخوں کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے بدھ کو بھی مشاورت ہو گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈرافٹ کے لئے 6 اور 8 دسمبر کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

پی ایس ایل کا پہلا مرحلہ کراچی سے 25 جنوری کو شروع کرنے کی تجویز ہے،جبکہ لیگ کا دوسرا مرحلہ 5 فروری سے لاہور میں شروع کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ لیگ کیلئے ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی کراچی آمد 15 جنوری سے شروع ہونے کا امکان ہے۔


تازہ ترین