کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹی 20 ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی اور پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ متحرک ہوگیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اسٹرکچر بدلنے پر غور شروع کردیا جس کے تحت بنگلادیش پریمیئرلیگ کی پلیئنگ الیون میں غیرملکی کھلاڑی کم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔جبکہ بنگلادیش میں اسپنرز کے لیے سازگار پچز ختم کرکے معیاری پچ بنانے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔