• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں فی تولہ سونے کی قدر 2500 روپے بڑھ گئی

مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد آج ملک میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، فی تولہ سونے کی قدر 2500 روپے بڑھ گئی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ 24 ہزار 100 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے بڑھ کر 106396روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہوکر 1788 ڈالر فی اونس ہے۔

تازہ ترین