• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبیر راج کے شعری مجموعے ”صدائے دل“ کی تقریب رونمائی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی ادبی کمیٹی (فکشن) کی جانب سےزبیر راج کا دوسرا شعری مجموعہ ”صدائے دل“ کی تقریب رونمائی حسینہ معین ہال میں کی گئی، جس کی صدارت پروفیسر اوجِ کمال نے کی، مہمانِ خصوصی حاجی عبدالشکور، مہمانِ اعزازی انجینئر محمد یامین جبکہ اظہارِ خیال کرنے والوں میں افسر سعید خان اور سہیل احمد شامل تھے، تقریب کی نظامت کے فرائض نغمانہ شیخ نے انجام دیے۔ حافظ نثار نے تلاوت قرآن پاک جبکہ نعیم قریشی نے حمد و نعت پیش کی،اس موقع پر بھی افسر سعید خان نے مقالہ پڑھ کر سنایا۔

تازہ ترین