• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سالانہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول، 16 فلموں کی نمائش کی جائیگی

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے تیسرے سالانہ ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا افتتاح ہوگیا جو6سے 15دسمبر تک جاری رہے گا۔ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا آغاز 2019 میں جدہ سے کیا گیا۔ اس فیسٹیول کا بنیادی مقصد سعودی عرب میں فلمی صنعت کو وسائل فراہم کرنا ہے۔اس فیسٹیول میں طویل اور مختصر دورانیے کی فلموں کی نمائش کی جائے گی۔بیروت کی ہدایت کار جوڑی جوانا تھامس اور خلیل جورجی کی فلم ’میموری باکس‘، فلسطینی ہدایت کار ہانی ابوالاسد کی فلم ’صالون ہدی‘ کےعلاوہ ایوارڈ یافتہ فلم ’برا المنہج‘ اور مصرکے مصنف اور ہدایت کار عمرو سلامہ کے ساتھ سعودی فلم سازعمر نعیم کی فلم ’روٹ 10‘ بھی شامل ہیں۔میلے میں شامل دیگر فلموں میں میگی گیلن ہال کی دی لوسٹ ڈٹر اور نبیل ایوچ کی کاسابلانکا بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی جیوری مقابلے میں شریک16 فلموں میں سے کسی ایک کے لیے گولڈن یسرایوارڈ کا اعلان کرے گی۔ علاوہ ازیں بہترین ہدایت کار، اداکار، اداکارہ اور بہترین لکھاریوں کو بھی انعامات دیے جائینگے۔فیسٹیول میں سعودی فلمساز حائفہ المنصور اور مصری اداکارہ لیلیٰ الوئی کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔ مصری اداکارہ اور گلوکارہ یوسرا ماسٹر کلاس دیں گی جبکہ کیتھرین ڈینیو بھی فیسٹیول کی تقریبات میں شامل ہونگی۔طویل دورانیے کی 16فلمیں جو مقابلے میں حصہ لیں گی ان میں کمیونین، پاکا (ریور آف بلڈ)، ہداز سیلون، صلاح الاسد، یورپا، برائٹن فورتھ، یونی، سیلوم، ریپچر، ریحانہ مریم نور، ہٹ دی روڈ، لائف سوٹ می ویل، نیبرز، فرحا، شیریف اور دی ایلیز شامل ہیں۔مختصر دورانیے کی فلموں کے مقابلے کے لیے کارنیوریس بین سپورٹ، ایکشز باڈی، سیکنگ الائن، نیو ابنارمل، اسٹیل، آل کروز ان دی ورلڈ، آئی ایم انوسینٹ، نمبر26، چلڈرنز گیم، بائے دا سی، سپیس وومن، فروم دی ماؤنٹین، لاسٹ ڈے آف سن، لو سیک ان دی ویسٹ بینک، دی پیرامیڈ، ذوال، وٹ ریمائنڈ اور ٹالا وژن کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تازہ ترین