• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس شو، امیدوار کو تابوت میں الوداع کرنے پر تنقید کی زد میں

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کے مقبول ترین رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 15 کی آنے والی قسط کا پرومو جاری کردیا گیا جس میں تابوت کا استعمال دکھایا گیا۔بگ باس کے میکرز شو کی ٹی آر پی بڑھانے اور ناظرین کی دلچسپی میں اضافے کیلئے نت نئے ٹاسک متعارف کرواتے ہیں جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جاتا ہے لیکن اس بار شو تنقید کی زد میں ہے۔پرومو میں دکھایا گیا ہے کہ بگ باس کے گھر سے بے گھر ہونے والے امیدوار کو تابوت میں ڈال کر گھر سے الوداع کیا گیا۔پرومو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے تابوت کو پروگرام کا حصہ بنانے پر اعتراضات کردیے اور اسے غیر اخلاقی عمل قرار دیا جب کہ صارفین نے تبصرے پیش کیے اور کہا کہ موت کوئی مذاق نہیں۔ایک صارف نے بگ باس کی پروڈکشن کمپنی کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے تابوت استعمال کرنے کا تصور پسند نہیں آیا، یہ موت سے منسلک ہے جب کہ موت کوئی کھیل یا مذاق نہیں۔ایک اور صارف کی جانب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا گیا کہ آج کل کے مشکل دور میں جب پوری دنیا میں موت اور بیماریاں پھیلی ہوئی ہیں، ایسے میں اس قسم کی تھیم رکھنا افسوس ناک ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا تمام تخلیقی صلاحیتیں مر چکی ہیں؟ایک ٹوئٹر صارف نے اس عمل کو جارحانہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ یہاں تابوت استعمال کرنے کی کیا ضرورت تھی؟ یہ اچھی علامت نہیں ہے، دنیا کو چھوڑ جانے والے افراد کی اس میں آخری رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

تازہ ترین