• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلاروس کے ساتھ پوری قوت سے کھڑے ہیں‘ نکولائی پاتروشیف

ماسکو ( نیوز ڈیسک) روس نے خبردار کیا ہے کہ ماسکو اور بیلاروس کی دیگر ممالک کے ساتھ سرحدوں پر کسی بھی اشتعال انگیزی کا پوری قوت سے جواب دیا جائے گا۔ روسی سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نکولائی پاتروشیف نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ روس اور بیلاروس اپنی بین الاقوامی سرحدوں پر فوجی سمیت کسی بھی طرح کی اشتعال انگیزی کا مناسب جواب دیتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ بیان بیلاروس کی یورپی یونین کے ساتھ سرحدوں پر تارکین وطن کی وجہ سے پائے جانے والے بحران کے تناظر میں دیا۔ ادھر بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے بھی سرحدی تنازع پر عہدے داروں کو اہم ہدایات دیں۔
تازہ ترین