• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویانا :گوردوارہ صبا میں بابا گورنانک کی سالگرہ پرتقریب

ویانا (اکرم باجوہ) سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک کی 552ویں سالگرہ کے موقع پر گوردوارہ صبا ویانا میں بڑی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں سکھ مذہب کے افراد کے علاوہ آسٹرین اور پاکستانی کمیونٹی کی مختلف شخصیات نے خیر سگالی کے طور پر شرکت کی۔ تقریب کا آغاز خصوصی دعاؤں سے کیا گیا،گوردوارہ صبا کے سرپرست گردیو سنگھ نے اپنے افتتاحی کلمات میں شرکاء کوبابا گورو نانک کی 552 ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور دوسرے ممالک خصوصاً پاکستانی اور آسٹرین کمیونٹی کا ان کے ساتھ خوشیوں میں شامل ہونے پر شکریہ ادا کیا۔گوردوارہ صبا کے سرپرست نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 70 سال سے ہم کرتار پور میں راہداری کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے ،حکومت پاکستان نے گزشتہ سال کرتار پور راہدری کھول کر سکھ مذہب کی دلی خواہش پوری کردی جس پر ہم حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حکومت پاکستان نے دونوں ممالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب کرنے میں بہت اچھا کردار ادا کیا، انہوں نے میڈیا کے حوالے سے جیو اور جنگ کے نمائندہ آسٹریا کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ویانا میں پاکستانی کمیونٹی اور سکھ کمیونٹی کو آپس میں قریب لانے اور دوستی بڑھانے پر اظہارتشکر کرتے ہیں۔گورودارہ صبا کے جنرل سیکرٹری گردیپ سنگھ نے بھی بابا گورونانک کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت نے سکھ مذہب کے دل کرتار پور راہداری کھول کر جیت لیے ہیں، ہم گوردوارہ صبا کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں،گوردواہ صبا کے سرجیت سنگھ نے بھی بابا گورنانک کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ 
تازہ ترین