• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ نے ایران کی حامی ملیشیاؤں کیخلاف عراقی حکومت کے اقدامات کی حمایت کردی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تیل کی اسمگلنگ روکنے اور ایران کی حامی ملیشیاؤں کے خلاف عراقی حکومت کے اقدامات کی حمایت کردی۔

عراقی وزیراعظم علی الزیدی نے حال ہی میں اُن علاقوں میں فوج تعینات کردی ہے، جو ایران کی حامی ملیشیاؤں کے قبضے میں ہیں۔

عراقی حکومت کے مطابق ان ملیشیاؤں کی زیر قبضہ بندرگاہوں سے تیل کی اسمگلنگ ہوتی ہے۔

سوشل میڈیا پر امریکی صڈر ٹرمپ نے کہا کہ وہ عراق کی اُن کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، جن کا مقصد عراقی تیل کی اسمگلنگ روکنا اور تمام ہتھیاروں کو مکمل طور پر ریاست کے کنٹرول میں لانا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید