ویانا(جنگ نیوز) اقوام متحدہ کے تحت ایٹمی توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گراسی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی ورکشاپ پر تعطل دور کرنے کے لیے وقت نکلا جارہا ہے اسے فوری حل کرنے کی ضرورت ہے جبکہ ایران نے ورکشاپ پر حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے۔ آئی اے ای اے اس کے بعد سے اب تک ایرانی ایٹمی تنصیبات پر نگراں کیمروں کی تنصیب نہیں کرسکا ہے۔ اس پیچیدہ مسئلہ پر پیر کو مذاکرات ہوں گے تہران کے دورے سے واپسی پر گراسی نے کہا کہ متعدد تنازعات کے حل کی جانب کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے ۔